سعودی عرب

سعودی عرب: غیر ملکیوں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

شیعت نیوز: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔

اکسپرس نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 763/764 اتوار کو اسلام آباد سے جدہ کے لیے چلائی جائے گی۔ ہفتے کو پرواز پی کے 717/718 کراچی سے مدینہ منورہ اور پی کے 767/768 کراچی سے جدہ کے لیے چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں G20 اجلاس کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گیا

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ جان کا کہنا ہے ضرورت کے مطابق پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، تمام مسافر حضرات جو پابندی کی وجہ سے سفر کرنا چاہتے ہوں فوری طور پر پی آئی اے کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان میں سعودی عرب کے سفارخانے نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کے باعث سعودی حکومت نے عارضی طور پر اپنے شہریوں اورغیرملکی مقیم افراد کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔

سعودی شہری یا کارآمد اقامہ ہولڈر رکھنے والوں کو واپس سعودی عرب آنے کی مہلت دینے کے لیے فیصلے میں 72گھنٹوں کی چھوٹ دی گئی ہے، متعدد ممالک کی پروازیں بند کردی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے، کسی بھی ایمرجنسی سفر کی صورت میں وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کی جانب سے پہلے ہی پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19ممالک پر سفری پابندیاں ہیں جن کے دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، حالیہ فیصلے میں یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ سوئٹزر لینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button