ایران

اقوام متحدہ ایران مخالف پابندیاں ختم کرائے۔ محمد جواد ظریف

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکہ ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ملک کے طبی عملے کی انتہائی ضروری اشیاء کی ایک فہرست جاری کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش کے نام ایک مراسلے میں ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے ترجمانِ وزارت خارجہ سید عباس موسوی کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک مراسلے میں کورونا بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کورونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت

رپورٹ کے مطابق مراسلے کی کاپیاں عالمی اداروں کے سربراہوں اور تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کو روانہ کی گئی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی صبح اپنے ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ایران کے سینٹرل بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا گئورگیوا نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کے شکار ممالک کے لئے پچاس ارب ڈالر کے ہنگامی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ماہرین نے کورونا کا پتہ لگانے والا تھرمل کیمرہ تیار کر لیا

دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ملک کے طبی عملے کی انتہائی ضروری اشیاء کی ایک فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا طبی عملہ بہادری کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے طبی اشیاء عوام کی دسترس میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے طبی عملے کو مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ وائرس امتیازی سلوک نہیں کرتے اس لئے انسانیت کو بھی امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button