اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں، درجنوں فلسطینی گرفتار
شیعت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران سامر عسیٰ فروخ، براء محمد فروخ، فضل عادل فروخ، محمد فضل عادل فروغ اور زیاد عبدالعزیز جبارین کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اورما پہاڑ پر 1 فلسطینی شہید، ایک صیہونی زخمی
نابلس سے اسرائیلی فوج نے نابلس میں تلاشی کےدوران تین فلسطینیوں وعد غازی المختار، صلاح وائل حموس جب کہ ایک دوسرے فلسطینی زید سیطان صوافطہ کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں تلاشی کے دوران الامعری کیمپ سے محمد الشمالی، دیاب محمد براش، جب کہ طوباس سے 22 سالہ قصیٰ مجد عبدالرزاق کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے روحی الکلغاصی، مصطفیٰ الھشلمون، عبادہ نجبیب، عبدالرحمان ابومحامیدہ کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں شاہراہ صلاح الدین پر فلسطینیوں کی گھروں میں تلاشی کے دوران اسیر یزن عبید کی ماں اور اس کے ایک بھائی کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی پولیس افسر نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اور العیسویہ ضلعے کے رہائشی اسیر یزن عبید کی ماں اور بہن کو مقدس شہر میں صلاح الدین گلی میں گاڑی کو روکنے کے بعد انہیں اغوا کر لیا۔
کچھ مقامی رہائشیوں نے مداخلت کی اور اسرائیلی پولیس کے ساتھ دست بدست لڑائی اور زبانی تکرار میں مشغول ہو گئے جنہوں نے خواتین کو زبردستی کار سے اتارا تھا۔
اسی دوران پولیس فورس نے العیسویہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔ جن کی شناخت محمد عبید ، محمد عبید اور محمد علیان کے ناموں سے ہوئی۔






