محمد بن سلمان کے اقتدار کا نشہ سرچڑھنے لگا، شہزادوں کی گرفتاریاں تاحال جاری
قبل ازیں "سعودی ہیئتِ بیعت" کے رکن اور محمد بن نائف کے بڑے بھائی سعود بن نائف کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا

شیعت نیوز: سعودی شاہی حکومت میں اقتدار کی رسہ کشی اور سیاسی کشمکش شدت اختیار کرتی جارہی ہے ۔عرب اخبار "رأی الیوم” نے سعودی رژیم کی طرف سے پورے حجاز میں اہم سعودی شہزادوں اور ان کی وفادار بااثر شخصیات کی گرفتاریوں کے سلسلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر دی ہے کہ "سعودی ہیئتِ بیعت” کے ایک اور رکن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی صوبہ مآرب میں کامیاب پیشقدمی
اس اخبار کا لکھنا ہے کہ سعودی رژیم کی اس اہم شخصیت کی گرفتاری سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں سعودی شہزادوں کی گرفتاریوں کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ رأی الیوم نے سعودی رژیم کی طرف سے سعودی خاندان میں ہونے والی وسیع کشمکش کو چھپانے کی ناکام کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اپنی طرف سے سعودی خاندان کے اندر وقوع پذیر ہونے والی وسیع سیاسی کشمکش پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش میں ہیں درحالیکہ وہاں موجود حالات کی خبریں پوری دنیا میں نشر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اورما پہاڑ پر 1 فلسطینی شہید، ایک صیہونی زخمی
دوسری طرف برطانوی جریدے مڈل ایسٹ آئی نے اپنے ذرائع کا ذکر کئے بغیر لکھا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھتیجے محمد بن سعد بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں تازہ گرفتار کئے جانے والے سعودی شہزادوں کی کم از کم تعداد 20 نفر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی محل میں ہلچل، شاہ سلمان کی موت کی افواہیں زیر گردش
مڈل ایسٹ آئی اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ علاوہ ازیں احمد بن عبدالعزیز کے دفتر سیکرٹری منصور الشلہوب کو بھی تازہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں "سعودی ہیئتِ بیعت” کے رکن اور محمد بن نائف کے بڑے بھائی سعود بن نائف کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی رژیم کے اندر "ہیئتِ بیعت” کا کام سعودی بادشاہ اور سعودی ولیعہد کا انتخاب ہے جو سابقہ سعودی بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے بیٹوں اور پوتوں پر مشتمل ہے۔