اسلام کے ٹھیکیدار ممالک سعودی عرب و امارات مودی کی دہشتگردی پر خاموش
شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جاری بھارتی ریاستی دھشتگردی کے بعد اب نئی دہلی سمیت ھندوستان کہ مسلمان اسوقت بدترین ھندوستانی ریاستی دھشتگردی کا شکار ہیں لیکن اسلام کے ٹھیکیدار ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت نا صرف ان مظالم پرمکمل خاموش ہیں بلکہ مودی سرکار کیساتھ ملکر بھارت میں اربوں ڈالر کہ اقتصادی منصوبوں پہ کام کررہےہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت جنھوں نے امریکی و اسرائیلی مفادات کی خاطر پورے مشرق وسطی کو آگ و خون میں دھکیلا ، اسرائیل کہ بیت المقدس پہ قبضہ کہ امریکہ و صیہونی منصوبے ڈیل آف سینچری کی حمایت کی اور اب مودی سرکار کی جانب سے کشمیر و پورے ھندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی و کالے قانونُ پہ نا صرف خاموش ہیں بلکہ اسلامی کانفرنس تنظیم کا اجلاس بلانے و مذمتی بیان دینے کو بھی تیار نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
اب تک صرف ترکی کے صدر جناب رجب طیب اردوان اور ایران کہ رھبر اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ، ایران کے صدر حسن روحانی اور ایران کے وزیر خارجہ جناب جواد ظریف کی جانب سے امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی بیانات دیکھنے میں آئے ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ امت مسلمہ کی ٹھیکیدار ی کے دعویدار تمام ممالک کی قیادتیں اس نسل کشی پہ نا صرف خاموش ہیں بلکہ مکمل لاتعلق دیکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ قوم کا درد دل میں سموئے ہوئے تھے، دخترِشہیدزہرانقوی
سعودی عرب کا اسلامی کانفرنس تنظیم پرقبضےکا ایجنڈا صرف امریکی مفادات کا تحفظ اور دفاع ھےہے جو وہ اسرائیل کہ جرائم پر خاموشی اور یمن و شام میں قتل عام کرواکے کررہاہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کوسعودیوں کی غلامی سے نکالا جائے اور مہاتیر محمد کہ بقول اس کو جاندار ادارہ بنا کہ امت مسلمہ کہ مسائل کا نگہبان بنایا جائے۔






