اہم ترین خبریںپاکستان

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ عالم استکبار و استعمار کے اسلام دشمن طرز عمل کے خلاف آپ نے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں ہمیشہ ان شخصیات سے خائف رہی ہیں جودوسروں کو فکری طور پر بیدارکرنے اور فکر و شعور کی بلندی تک لے جانے کاہنر جانتی تھیں۔ہماری قوم نے ایسے عظیم رہنما پیدا کیے جن پر ہم جتنا بھی ناز کریں کم ہے۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی کا شمار انہی شخصیات میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت ابو طالب ؑ کے منکریا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں، علامہ نیاز نقوی

قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ڈاکٹر محمدعلی نقوی قوم کا حقیقی درد رکھنے والے ایک مخلص رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی اپنی قوم کی بے لوث خدمت کی۔ان کے افکار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ عالم استکبار و استعمار کے اسلام دشمن طرز عمل کے خلاف آپ نے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھی۔ وہ نظریات کے عملی اظہار کے لیے میدان عمل میں رہنے کو ترجیح دیتے۔آپ نے اپنے اقوال کو اپنے عمل سے ہمیشہ سچ کر کے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ دور عصر میں ہمیں شہید نقوی کے نظریات، تحرک اور بصیرت سے رہنمائی لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ قوم کا درد دل میں سموئے ہوئے تھے، دخترِشہیدزہرانقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: آ ہ! شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ ۔۔۔۔۔فراق کے 25برس

 

متعلقہ مضامین

Back to top button