اہم ترین خبریںپاکستان

دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کا ناقابل معافی جرم ہے،علامہ حسین مسعودی

انہوں نے کہاکہ مودی دنیا کے بدترین حکمرانوں میں ظالم ترین اور بدترین حکمران ہے، مودی کے ظلم و ستم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے

شیعت نیوز: بھارت جس آگ سے کھیل رہا ہے اگر باز نہیں آیا تو یہ آگ اس کو بھی تباہ کردے گی، دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کا ناقابل معافی جرم ہے، انڈیا کو دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کا جواب عالمی برادری کو دینا پڑے گا، ان خیالات کا اظہارجعفریہ الائنس پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے بھارتی دارالحکومت دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی خلاف جاری مذمتی بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خوشنودی کی خاطر بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ترجمان آئی ایس او

انہوں نے کہاکہ مودی دنیا کے بدترین حکمرانوں میں ظالم ترین اور بدترین حکمران ہے، مودی کے ظلم و ستم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لیں اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ بھارتی حکام مسلمانوں کے خلاف پر تشدد کاروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے، نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا بازار گرم ہے، مساجد شہید کی جارہی ہیں لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کُن ہے، مسلم ممالک کو چاہیئے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں بھرپور آواز بلند کریں، جو حکمران دہشت گردی اور ظلم کی آڑ میں حکومت کر رہے ہیں وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button