کربلا نےایک لمحے کیلئے بھی میرا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا، یافث نوید ہاشمی

07 مارچ, 2020 17:25

شیعت نیوز: 6ماہ کی جبری گمشدگی کے بعدسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ نے ملتان پہنچنے پر استقبال کے لیے آئے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے آپ کو کربلا کا راہی کہتے ہیں تو کربلا سے دو ہی راستے نکلتے ہیں یا شہادت کا راستہ یا اسارت کا راستہ۔ حقیقی کربلا کا راہی وہ تب ہے، جب وہ ان دونوں میں سے کسی ایک راہ کا انتخاب کرتا ہے، یہ اسارتیں، یہ مشکلات، یہ مصائب کربلا والوں کو ڈرا نہیں سکتے، کربلا والوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بازیابی کے بعد ملتان پہنچنے پر سابق مرکزی صدر آئی ا یس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال

انہوں نے کہاکہ وہ شخص جس کا تمسک کربلا کے ساتھ ہو، محمد و آل محمد کے ساتھ ہو، جو راہی کربلا ہو اور کربلا والوں کے مقصد کو اپنے ذہن میں رکھ کر چل رہا ہو، اس کو ان مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔ یہ سب آپ برادران اپنے ذہن میں رکھیں، اس چیز کو سمجھ کر آگے چلیں، ان شاء اللہ خداوند متعال ہم سب برادران کو راہی کربلا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہماری جوانی علی اکبر علیہ السلام کی جوانی سے زیادہ قیمتی نہیں، ہماری جوانی قاسم اور عون و محمد علیہ السلام کی جوانی سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، خداوند متعال آپ تمام برادران کی زحمتوں کو قبول کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس

اُنہوں نے مزید کہا کہ جن برادرن نے یقیناً دعائیں کی ہیں، دعا کا اپنا اثر ہوتا ہے، مجھے اس چیز کا یقین ہے کہ میرے لیے وہ ہاتھ بھی دعا کے لئے اٹھے ہوں گے، جو شاید مجھے جانتے ہوں گے نہ پہنچاتے ہوں گے۔ ان دعائوں نے اثر ڈالا ہے، تب جا کر یہ چیزیں اس انداز سے آگے چلی ہیں۔ آخری بات یہ کہوں گا کہ کربلا نے میرا حوصلہ ایک لمحے کے لئے بھی پست نہیں ہونے دیا، نہ ہی کبھی کربلا ہمارے حوصلے پست ہونے دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی ،مرکزی صدرآئی ایس اوکا علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہارتشکر

یافث نویدہاشمی نے کہاکہ ہمارے پاس سب سے بڑی نعمت، سب سے بڑا جو انعام ہے، وہ محمد و آل محمد کا در ہے، جو ہمیں حوصلہ اور اسقامت دیتا ہے، ہمیں اور زیادہ مضبوط کرتا ہے۔ دعاگو ہوں خداوند متعال ہمیں اس در کے ساتھ متمسک رکھے اور زندگی کا کوئی ایسا لمحہ نہ آنے دے کہ ہمارے دل میں کربلا نہ ہو۔ ہماری زندگی کی وہ سانسیں ختم ہو جائیں جب ہمارے دل سے کربلا نکل جائے۔

6:18 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔