اہم ترین خبریںپاکستان

امریکی خوشنودی کی خاطر بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ترجمان آئی ایس او

جلال حیدر کا کہنا تھا کہ افغانستان، کشمیر، فلسطین، یمن، افغانستان، عراق، شام سمیت ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم امریکی سامراج کی خوشنودی کیلئے کیا جا رہا ہے

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان جلال حیدر نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں امریکی صدر ٹرمپ کا منحوس سایہ پڑتے ہی شدت پسند ٹولہ ہندوتوا نے نہتے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے اور شعار اسلامی کی توہین کی جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آ ہ! شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ ۔۔۔۔۔فراق کے 25برس

جلال حیدر کا کہنا تھا کہ افغانستان، کشمیر، فلسطین، یمن، افغانستان، عراق، شام سمیت ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم امریکی سامراج کی خوشنودی کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم کفر کیخلاف ملت اسلامیہ بھی متحد ہو کر یہود و نصاری کی سامراجی سازشوں سے کو ناکام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بازیابی کے بعد ملتان پہنچنے پر سابق مرکزی صدر آئی ا یس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال

مرکزی ترجمان آئی ایس او جلال حیدر کا کہنا تھا کہ ایک طرف دنیا میں انسانیت کُش وبا وائرس کرونا نے انسانیت کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے تو دوسری جانب انسانیت کے دشمنوں نے اپنے ہاتھ مسلمانوں کے خون ِناحق سے رنگے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

یہ خبربھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس

یہ خبربھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

یہ خبربھی پڑھیں: مسلمانوں پرمظالم، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی مودی سرکار پر تنقید، بھارتی حکومت سیخ پا

یہ خبربھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

 

متعلقہ مضامین

Back to top button