ایران

آیت اللہ وحید خراسانی کی بھارت میں مسلمانوں کی قتل و غارت کی شدید مذمت

شیعت نیوز: بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مسلم کش فسادات کے رد عمل میں عظیم اسلامی علمی و فقاہتی مرکز قم المقدسہ سے آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنے اس بیان میں ہر قسم کے قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف جاری شرمناک واقعات فوری روکے، آیت اللہ خامنہ ای

مرجع عالیقدر آیت اللہ وحید خراسانی نے بھارتی مسلمانوں کی شہادت کے حوالے سے جاری کئے گئے اس بیان میں کہا کہ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ماضی اور قدیم و گہری ثقافت کے ذریعے متعدد دوسرے ادیان کے ساتھ اپنی پرامن زندگی کا ثبوت دیا ہے لہٰذا اب بھی وہ انتہا پسند عناصر کی طرف سے ملک میں تفرقہ اور قتل و غارت کی آگ بھڑکانے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس مسئلے کو فی الفور ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کی پرامن، آزاد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پاک زندگی کی ضمانت دے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر فائرنگ اور دھماکہ

آیت اللہ نوری ہمدانی کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور وہاں سے ملنے والی بری خبریں انتہائی افسوسناک اور درد و رنج کا باعث ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی قتل و غارت کے یہ گھناؤنے جرائم بین الاقوامی میڈیا کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں جبکہ مسلم سربراہان مملکت اور انسانی حقوق کے عالمی دعویداروں کا خاموش تماشائی بنے رہنا اس سے بڑھ کر افسوسناک ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button