کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر فائرنگ اور دھماکہ

شیعت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں دوافراد شہیداور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے قائد شہید عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کے اجتماع کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی افغانستان میں داعش کے 6 دہشت گرد واصل جہنم
کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مسلح دہشت گردوں نے برسی کے اجتماع میں شریک لوگوں کی جانب فائرنگ کی اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر دھماکوں کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی’’عبدالعلی مزاری‘‘ کی برسی کے موقع پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حملہ کیا تھا۔
جلسے میں حکومتی سطح پر ’’عبدالله عبدالله‘‘ سمیت متعدد سیاست دان شریک تھے۔ افغانستان میں حزب وحدت اسلامی کے شہید رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے منعقدہ پروگرام کے مقام کے قریب ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کی بنا پر برسی کا پروگرام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی سے اس ملک کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنا خطاب بیچ میں ہی روک کر، اس وقت چلے گئے تھے جب برسی کے پروگرام کے مقام کے قریب، کئی بم دھماکے ہوئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں قومی اتحاد و بھائی چارے کے لئے جد و جہد کرنے والی شخصیت حزب وحدت اسلامی کے قائد عبدالعلی مزاری کو 1995 میں طالبان نے شہید کر ڈالا۔