یمن

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوس ڈرون طیارہ تباہ کردیا

شیعت نیوز: یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے مجاہسین نے سعودی جارحین کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان کے سرحدی صوبے میں سعودی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس خبر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سرحدی شہر جیزان میں ایک کارروائی کے دوران سعودی جاسوس ڈرون طیارہ کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد اپنے پٹھو منصور ہادی کو یمن میں دوبارہ برسراقتدار لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کو درپیش مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کی وفاقی وزیر شیریں مزاری سےاہم ملاقات

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کی حمایت کے سائے میں یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ اور بہیمانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

اس وقت یمن کو سعودی جنگ کے نتیجے میں شدید طور پر غذائی اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button