سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادا کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

شیعت نیوز: سعودی عرب کی انتظامیہ نے غیرملکی زائرین کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے عمرہ ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ عمرے پر پابندی کے علاوہ سعودی شہریوں کے مدینہ منورہ میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس ،عمرہ وزیارات آپریشن معطل، زائرین پریشان، کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ

اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی حفاظت کے پیش نظر عائد کی گئی ہے اور اس پابندی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

دوسری جانب سعودی ائیرلائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو 15 اپریل تک عمرے کا کوئی بھی گروپ نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: 5 بے گناہ شیعہ نوجوان سزائے موت کی دہلیز پر

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی (ص) میں آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔

یاد رہے قبل ازایں اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طور پر لگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر 31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button