یمن

یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

شیعت نیوز: یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبہ الجوف پر سعودی طیاروں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے فاطر ایک یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی طیاروں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور الجوف کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

قابل ذکر ہے یمن کی فوج نے حال ہی میں فاطر سمیت متعدد قسم کے دفاعی سسٹم کی رونمائی کی تھی۔

سعودی حکومت نے یمن پر جنگ مسلط کرنے کے علاوہ اس ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اس کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے دفاعی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صوبہ مآرب کے قبائلی عمائدین نے صوبے کو تحویل میں دینے کے لیے یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

قبل ازیں یمن کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے مرکز الحزم کو جارح قوتوں کے آزاد کرالیا تھا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان پیقشدمی کرتے ہوئے شہر مآرب کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا

واضح ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر ماچ دوہزار پندرہ میں یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں اور حملوں کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہیں اس عرصے میں یمن کے دسیوں ہزار شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوچکےہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کا یمنی فوج اور عوام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور جارح سعودی اتحاد کو اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button