اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت مسلمانوں پرجارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے،علامہ حسن ظفرنقوی

انہوں نےکہاکہ دینی مراکز تباہ کئے جا رہے ہیں اور مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے

شیعت نیوز: نامور عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا تسلسل سے قتل عام اور وحشیانہ مظالم کو فوراً بند کیا جائے کیونکہ جارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے اور اب بھارتی مظالم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کےخلاف پروپگینڈابندنہ ہواتو احتجاج پرمجبورہوں گے، آل پاکستان پلگرمس ایسوسی ایشن

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب بھارت میں بھی نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا، بھارتی حکومت نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کے قبضے اور جارحیت کی حمایت کردی

علامہ سید حسن ظفرنقوی نےکہا کہ دینی مراکز تباہ کئے جا رہے ہیں اور مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، بھارت میں بسنے والے مسلمان خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر و ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہا ہے جس کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

یہ خبرلازمی پڑھیں:بھارتی مسلمانوں پر مظالم، او آئی سی اور عرب لیگ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں ، علامہ رضی جعفر

یہ خبرلازمی پڑھیں:بھارتی حکام مسلمانوں کی جان ومال ومساجد کے تحفظ کو یقینی بنائے، علامہ ساجد علی نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں:اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں، علامہ باقرعباس زیدی

متعلقہ مضامین

Back to top button