امام علی نقی الہادی ؑنے سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے پاکیزہ ہدف سے پیچھے نہ ہٹے،علامہ ساجدنقوی

03 مارچ, 2020 16:05

شیعت نیوز: امام علی نقی الہادیؑ نے جہاں اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی، وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام علی نقی علیہ السلام کے یوم ولادت پر اسلامیان عالم کیلئے جاری تہنیتی پیغام میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نےآمرانہ و انسانیت دشمن اقدامات سےپورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، علامہ ناظرتقوی

انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی نقی الہادیؑ نے کمسنی میں منصب امامت پر فائز ہوکر قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم، مرتبے، منزلت، روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان، عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی۔ جس کے اثرات امام ہادی ؑ کے دور میں ان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسےزائرین کی واپسی کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکرے،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام علی نقی الہادیؑ نے دین حق کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے قید و بند کی سختیاں برداشت کیں، لیکن اپنے پاکیزہ ہدف و مشن سے پیچھے نہ ہٹے۔ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں، اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے، جو انہیں حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم امام ؑ کی سیرت اقدس پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی اسلامی و جمہوری سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

9:46 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔