مودی نےآمرانہ و انسانیت دشمن اقدامات سےپورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، علامہ ناظرتقوی

02 مارچ, 2020 22:08

شیعت نیوز: مودی گندی ذہنیت کا آدمی ہے، اس نے اپنے آمرانہ و انسانیت دشمن اقدام سے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، کوئی بھی مذہب اس طرح کی ناانصافی اور ظلم کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں میں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں اور غیر انسانی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کیا، انہوں نےکہاکہ بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملت اسلامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے، امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہوچکی ہے، دہلی میں مسلمان آبادیوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور جانبدارانہ پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارےشان ابوطالبؑ اور جناب سیدہ ؑ میں اہانت کا نوٹس لیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

علامہ ناظرتقوی کا کہنا تھا کہ دہلی میں امام مسجدکی آنکھیں نکالی گئیں، ان پر تیزاب پھینکا گیا، ان ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے اور کہتے ہیں کہ ہندوستان میں مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی اور بے حسی، ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے، مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسے ختم کرکے متحرک ممالک پر مشتمل مسلمانوں کی نمائندگی کا نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، جسے واقعی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تکلیف ہو اور وہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہو، او آئی سی سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس کے بعض اقدامات سے اسلام دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔

4:21 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔