اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری
شیعت نیوز: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں اور غیر انسانی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کریں، بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ملت اسلامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاستی ادارےشان ابوطالبؑ اور جناب سیدہ ؑ میں اہانت کا نوٹس لیں، علامہ قاضی نیاز نقوی
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہو چکی ہے، دنیا میں کوئی اسلامی ملک نہیں جس نے بھارتی مسلمانوں کے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کی داد رسی کی ہو۔ ان خیالات کا شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹرنقویؒ انقلابی سوچ کے حامل افراد کیلئے قطب نما کی حیثیت رکھتے ہیں، عارف الجانی
علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہلی میں مسلمان آبادیوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور جانبدارانہ پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، امام مسجد کی آنکھیں نکالی گئیں، ان پر تیزاب پھینکا گیا، ان ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے اور کہتے ہیں کہ بھارت میں مسلم کش فسادات پر مسلم ممالک کی خاموشی اور بے حسی، ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہزاروں زائرین مشکلات کاشکار، وزیر اعظم عمران خان سے مددکی اپیل
انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسے ختم کرکے متحرک ممالک پر مشتمل مسلمانوں کی نمائندگی کا نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، جسے واقعی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی تکلیف محسوس ہو اور وہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہو، او آئی سی سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، بلکہ اس کے بعض اقدامات سے اسلام دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔







