مشرقی افغانستان میں داعش کے 6 دہشت گرد واصل جہنم
شیعت نیوز: مشرقی افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے چھے دہشت گرد واصل جہنم ہوئے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان کی حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے آمادگی کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ کنر کے نور گل علاقے میں داعش کے خفیہ اڈے پر ڈرون حملے میں چھے داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس بیان کے مطابق داعش کے تین دیگر دہشت گرد وں نے اتوار کو چاوکای علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبہ صلاح الدین میں انتالیس داعشی دہشت گرد ہلاک
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے چالیس سے زیادہ دہشت گردوں نے اتوار کو صوبہ کنر کے اسدآباد علاقے میں ہتھیار ڈالے تھے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے جو صوبہ کنرمیں سرگرم ہے ، ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یہ واقعات، افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے سنیچر کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آئے ہیں۔
دوسری طرف قطر میں افغان امن معاہدے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات 10 مارچ 2020 سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان عوام کا صوبے بامیان میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاجی مظاہرہ
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ گفتگو کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ایک تقریب کے دوران طالبان کے پولیٹیکل شعبے کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اور امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔