مشرق وسطی

شام میں ترکی نے دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومز قائم کئے ہیں

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے شمال میں ترکی نے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومز قائم کئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شامی نمائندے نے کہا کہ ادلب میں ترکی آشکارا طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، اس نے کہا کہ شام کے شمال میں ترکی نے دہشت گردوں پر نگرانی رکھنے والے مراکز کو تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومز میں تبدیل کردیا ہے۔

بشار الجعفری نے کہا کہ ادلب شامی سرزمین کا حصہ ہے اور شام اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہا ہے کسی دوسرے کی سرزمین پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکی کو بھاری نقصان کا سامنا، 33 ترک فوجی ہلاک

بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی کے جو فوجی بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں وہ در حقیقت دہشت گردوں کے ساتھ تھے کیونکہ بمباری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی وہاں ترک فوجی کیا کررہے تھے؟ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ترک فوج شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہی ہے اور ہم ترکی کے شامی فوج پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم ترکی کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سےپاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں اور کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرالیا ہے۔ تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button