اہم ترین خبریںدنیا

کورونا نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 3 دن میں 1500صیہونی بیمار

شیعت نیوز: غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی تین دن میں پندرہ سو اسرائیلی متاثر ہوگئے۔

اسرائیل کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار پانچ سو اسرائیلیوں کو ان کے اندر کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کی وجہ سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس جیسی بلاؤں کے پھیلنے کی وجہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

اس اعلان کے مطابق باہر سے اسرائیل آنے والے 1 ہزار لوگوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی سے آنے والے ہر مسافر کو 14 دن تک زیر نگرانی (Qurantine) رکھا جائے گا۔

دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے اٹلی سے آنے والی براہ راست پروازوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے تاہم قبل ازیں اسرائیل کی طرف سے جاری شدہ بیانات میں صرف 3 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے حوالے سےپھیلائے گئےخوف وہراس کو کسی اعتبارسےدرست قرار نہیں دیاجاسکتا،علامہ احمد اقبال

واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، کورونا کے وبا کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اس وقت برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینیڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی ، کویت اور عمان سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button