بھارتی حکام مسلمانوں کی جان ومال ومساجد کے تحفظ کو یقینی بنائے، علامہ ساجد علی نقوی

28 فروری, 2020 18:19

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلم مخالف فسادات میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور سینکڑوں زخمیوں کی اطلاعات پر تشویش اور دکھ کا اظہااور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکام مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیاں رکوائیں جہاں مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں شروع ہوں گے، علامہ شاہد نقوی

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، جلاؤ گھیراؤاور تشدد کا بازار گرم ہے ، مساجد شہید کی جارہی ہیں لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ یہ افسوس ناک امر ہے کہ بھارتی پولیس، ہندو انتہاپسندوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں اور آنسوگیس کا بھی بے جا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دہلی کے مشرقی علاقوں جعفرآباد، موج پور، سلیم پور اور چاند باغ میں ہندوؤں نے مسلمانوں پرپرُتشددواقعات کے نتیجہ میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، عالمی برادری بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور پرُ تشدد واقعات کی روک تھا م کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حوالے سےپھیلائے گئےخوف وہراس کو کسی اعتبارسےدرست قرار نہیں دیاجاسکتا،علامہ احمد اقبال

علامہ ساجد نقوی نے بھارت میں مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بھارت ایسا ملک بن چکا ہے جہاں پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور مشتعل ہجوم بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو سریوں اور ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔انہوں نے امن بحالی کا تقاضا کرتے ہوئے بھارتی حکام سے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے سے گریز کیا جائے اور مقدس مقامات کی حفاظت کویقینی بنایا جائے ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسلم مخالف فسادات میں درجنوں شہدا ءکے ورثا اور متاثرین کے لوحقین سے اظہار تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

2:50 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔