اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مودی نے بھارت کو انتہا پسند اور دہشت گرد ریاست بنا دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدار نہیں بلکہ بھارت کا ہمنوا ہے، اس لئے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بے معنی ہے

شیعت نیوز:چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ہندوستان میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ دلی میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر ہندوؤں کے حملے دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں، مودی سرکار نے بھارت کو انتہا پسند اور دہشت گرد ریاست بنا دیا ہے، عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار داد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دورہ بھارت پر مسلمانوں کا قتل عام بھارتی جمہوریت کے منہ پرتماچہ ہے، علامہ ساجد نقوی

ان کاکہناتھا کہ بھارت میں 70 سال سے اینٹی مسلم سیاست ہو رہی ہے، ٹرمپ کا دورہ بھارت کے دوران مسلم مخالف متنازعہ شہریت بل پر بات نہ کرنا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدار نہیں بلکہ بھارت کا ہمنوا ہے، اس لئے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بے معنی ہے، ٹرمپ نے تعریفیں پاکستان کی کیں اور 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھارت کے ساتھ کیا، یہ دو رخی پالیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ افغان امن معاہدہ کے لئے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان کو افغان امن معاہدہ کو مسئلہ کشمیر کیساتھ مشروط کرنا چاہئے، ٹرمپ کی موجودگی میں بھارتی مسلمانوں کا قتل عام ہونا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے انتہا پسندانہ طرز عمل سے بھارت کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button