اہم ترین خبریںعراق

عراقی فورسز کی کارروائی میں 3 داعشی دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز: عراق کے صوبہ کرکوک میں عراقی فورسز اور حشدالشعبی نےامریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: موصل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق عراقی فورسز کے انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹ نے ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کرکوک صوبے کے وادی زغیتون نامی علاقے میں تین داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر

عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کےمختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے حملوں میں 1722 عراقی بچے ہلاک

واضح رہے کہ عراقی فورسز اور رضاکارفورس حشدالشعبی کے جوانوں نے ملک بھرسے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button