مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں کے صیہونی بستیوں پر جوابی راکٹ حملے

شیعت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے پیر کی شب غزہ پر ہونے والے صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں بعض صیہونی بستیوں پر راکٹ داغے ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جوانوں کے اس جوابی حملے کے بعد صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور پورا مقبوضہ علاقہ خطرے کے سائرن کی صدا سے گونج اٹھا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سوموار اور منگل کی درمیانی شب دوبارہ بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی حملہ، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکز پر بمباری

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں غزہ کے الشفاء کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی الشجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے زیتون کالونی میں ایک موٹرسائیکل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جبکہ جنوبی غزہ میں سرایا القدس کے مراکز پر 9 فضائی حملے کیےگئے۔

ادھر دوسری جانب اسلامی جہاد، جمہوری محاذ کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ کے مجاہدین نے ایریز فوجی چوکی پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں آر پی جی گولوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خطے سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔ العراق المقاوم کانفرنس

جھڑپ میں ایک مزاحمت کار زخمی ہوا ہے جب کہ ایریز کیمپ سے انخلاء کے بعد وہاں سے متعدد راکٹ حملے کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق خان یونس میں فلسطینی زرعی اراضی پر اسرائیلی طیارں نے بمباری کی۔

جنوبی غزہ میں خان یونس کےمقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے 4 میزائل داغے۔

قابل ذکر ہے کہ اس حملے سے قبل صیہونی فوج، فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ پر کئی بار چڑھائی کر چکی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے اس سے پہلے اتوار کی شب بھی صیہونی دہشت گردوں نے محمد الناعم نامی ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر کے اسکے جنازے کی بے حرمتی کی جس کے جواب میں فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی بستیوں پر راکٹ داغے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button