مشرق وسطی

شامی فوج کی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی ، دو علاقے آزاد

شیعت نیوز: شام میں ادلب کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں داعشی دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے مزید دوعلاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

سانا کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں الشیخ دامس اور حنتوتین دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔

اس علاقہ میں شامی فوج کی پیشقدمی اور داعشی دہشت گردوں کا فرار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے دہشت گردوں کے 2 ڈرونز طیارے تباہ کردیئے

اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی ادلب کے جنوب میں کفر نبل، معرزیتا اور الفطیرہ دیہاتوں میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق شامی فوج نے اس علاقہ میں کارروائی کرکے داعشی دہشت گردوں کو غافلگیر بنادیا ہے شامی فوج برق رفتار کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے۔

دوسری طرف شام کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ شام کی فضائی حدود کی ہر طرح کی خلاف ورزی شام کے خلاف غیرملکی جارحیت تصور کی جائے گی اور شام کی فضائیہ اس کا بھرپور جواب دے گی۔

شام کی مسلح افواج کے سینیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی فضائیہ اور ایئرڈیفنس سسٹم کو حکم دے دیا گیا ہے کہ جو بھی غیر ملکی جنگی یا جاسوس طیارہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے اس کو مار گرایا جائے۔

صیہونی حکومت نے بارہا شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔اس درمیان شام کے ٹرانسپورٹ کے وزیر علی حمود نے کہا ہے کہ دمشق حلب شاہراہ پر نو سال بعد ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شام کا اقتصادی دارالحکومت اور دمشق اور شام کا سیاسی دارالحکومت ہے اور گذشتہ نو برس سے یہ بین الاقوامی شاہراہ دہشت گردوں کے ذریعے اس پر قبضہ کرلئے جانے کے باعث بند تھی لیکن اب اس کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا اور اس پر ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button