اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کی کارروائی، دیالی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا

شیعت نیوز: عراق کی رضاکار فورس ’’ حشد الشعبی‘‘ نے عراق کے صوبہ دیالی پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد صوبہ دیالی کے علاقہ خانقین میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جسے حشد الشعبی کے اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک بار پھر عراق و شام کی سرحد کے قریب عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر ہوائی حملہ

حشد الشعبی کے باقاعدہ داخلے کے بعد داعش دہشت گرد اپنے مورچوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

عوامی رضاکار فورس کے عہدے دار کے مطابق عراق کی مشترکہ افواج دوسرے علاقوں سے بھی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی پشاور کی سپاہ صحابہ حبیب اللہ گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

انہوں نے بتایا کہ حشد الشعبی کی کارروائیوں کے بعد آزادی آپریشن کی رفتار میں خاصی تیزی آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کےمختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

حشد الشعبی اس سے پہلے بھی کئی بار صوبہ دیالی میں داعش کی مذموم دہشت گردانہ کوششوں کو ناکام بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: علمائے اسلام کی خطےسے امریکہ کے فوری انخلا پر تاکید

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مالی و فوجی حمایت سے وجود میں آیا تھا اور اس نے عراق کے شمالی و مغربی علاقوں پر حملہ کر کے ان پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنے مقبوضہ علاقوں کے عوام کے ساتھ بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button