آپریشن ردالفساد،دہشت گردی سے سیاحت کی جانب اس سفر میں جانی ومالی قربانیاں دیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی درخواست منظور
آئی ایس پی آر کے مطابق ماضی کے تمام آپریشنز کے فوائد کو مستحکم کرنے، دہشت گردی کے خطرات کے بلاامتیاز خاتمے اور پاکستان کی سرحدوں پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017ء کو شروع کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی سے سیاحت کی جانب اس سفر میں قوم کی حمایت سے اور جانی و مالی قربانیاں دے کر سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرڈر خواہ 2009ء کا ہو یا 2020ء کا، جی بی کے عوام کیساتھ ناانصافی پر مبنی اقدام ہے، علامہ شیخ نیئرعباس
آئی ایس پی آر نے بیان میں شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے اصلی ہیروز اور ہمارا فخر ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندوں کے نظریے کو شکست دینے اور مسلح افواج سے تعاون پر ہم اپنی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دو تلوارچورنگی کلفٹن پر پُرامن احتجاجی مظاہرہ
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے 2 دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے فوائد کو مستحکم کیا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قیمت پر پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی کو درپیش تمام خطرات سے آگاہ ہے اور انہیں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔