اہم ترین خبریںپاکستان

آقائے شیخ یوسف علی نفسی کی نمازجنازہ ادا، علامہ ساجدعلی نقوی کا اظہار تعزیت

( وکیل مطلق مرجع کبیر آیت اللہ العظمیٰ آیت اللہ سیستانی ) کی نمازہ جنازہ محفل شاہ خراسان کراچی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی

شیعت نیوز: حجتہ الاسلام آقائے شیخ یوسف علی نفسی نجفی( وکیل مطلق مرجع کبیر آیت اللہ العظمیٰ آیت اللہ سیستانی ) کی نمازہ جنازہ محفل شاہ خراسان کراچی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیتی وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی،جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسی رضا جسکانی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

وفد نے مرحوم کے فرزند حسنین نفسی سے تعزیت کی اورسربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا نمازہ جنازہ میں بزرگ علماء کرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی لاہور کی تنظیم سازی ،ملک شوکت علی اعوان صدر اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

علاوہ ازیں وکیل حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ یوسف علی نفسی نجفی کے انتقال پر ملال پرشیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےمرکزی میڈیا سیل سےجاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئےمرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر کےحل کیلئےموثرکرداراداکریں، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مرحوم آقائے شیخ یوسف علی نفسی کی وفات کیساتھ ہی خدمت دین کا ایک عہد تمام ہوا۔ مرحوم پہلے آیت اللہ العظمیٰ خوئی (رح) اور بعد میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی مدظلہ کے وکیل رہے۔ جامعہ تعلیمات اسلامی کے زیر اہتمام سینکڑوں کتابیں شائع کیں جن سے استفادہ کرنے والوں کی فہرست میں عوام کے ساتھ علما بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button