اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کی کارروائی، سعودی حکام کی جنگی طیارے کو مار گرانے کی تصدیق

شیعت نیوز: یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ایک جنگی طیارے کو مار گرایا جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں آلہ کار فوجی ہلاک

سعودی حکام کی جانب سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کو یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگی جرائم میں مقدمات کا سامنا

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارے کو مار گرانے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button