پاکستان

ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کا تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی میں 3 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعت نیوز :ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی میں 3 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگرد کا اورنگزیب فاروقی کے حامیوں پر خودکش حملہ

اطلاعات کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں ایف سی کے 5 جوان شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔زرائع کے مطابق جدید اسلحے اور راکٹ لانچروں سے لیس کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 سے زائد دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایف سی کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تین جوان زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید

زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا کے نتیجے میں 3 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ہوئے، جبکہ باقی دہشت گرد اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین جوان شھید

چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے نشانے پر، بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شھید

یاد رہے کہ ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اور دیگر تکفیری دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر خودکش حملوں، اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button