یمن

یمن کا میزائلی دفاعی نظام جنگ کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔ یمنی فضائیہ

شیعت نیوز: یمنی فضائیہ کے ترجمان نے جارح سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کا میزائلی دفاعی نظام جنگ کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔

یمنی فضائیہ کے ترجمان عبداللہ الجعفری نے مرآۃ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھوں ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرانا، ایک مثالی پیشرفت اور جارحین کے خلاف جنگی اسٹریٹیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے حملوں میں درجنوں جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

انھوں نے کہا کہ جلد ہی اس میزائلی سسٹم کی رونمائی کی جائے گی جس سے ٹورناڈو جنگی طیارے کو گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے نہم ، الجوف اور مآرب کے جنگی محاذوں پر پے درپے شکست کے بعد سیکڑوں القاعدہ دہشت گردوں کو یمن کے مختلف صوبوں سے مآرب پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی منشاءکے خلاف پاکستان کی ملائیشیا اور ترکی سے قربت ، سعودی عرب میں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

المسیرہ ٹی وی چینل نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے دوسو پچاس سے زیادہ القاعدہ دہشت گردوں کو مشرقی یمن کے حضرموت صوبے سے مآرب منتقل کیا ہے جبکہ القاعدہ کے سو دہشت گردوں کو صوبہ البیضاء سے اور ستّر القاعدہ دہشت گردوں کو صوبہ ابین سے شہر مآرب پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button