پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ملیر کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ملیر ، الزہرؑا کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کیجانب سے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ بابوسر کے زخمیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فی کس 50 ہزاروپے کی امدادی رقوم تقسیم

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملیر کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہم کی گئیں۔مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے مضافاتی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

احسن عباس رضوی کے مطابق میڈیکل کیمپ کی خواتین او پی ڈی میں ماہر فیملی فزیشن ڈاکٹر شازیہ، ماہر اطفال ڈاکٹر ایم عالم، ڈینٹل او پی ڈی میں ڈاکٹر شہریار حسن اور امراض چشم کیمپ میں ڈاکٹر اقتدار کاظمی نے اپنی خدمات انجام دیں۔، جبکہ 30 سے زائد امراض چشم موتیا کے شکار مریضوں کو 21 فروری بروز جمعہ مفت آپریشن کی سہولیات اور امپورٹڈ لینس فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عوام حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مایوسی کا شکار ہے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی

ملیر کے عوام نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین، الزہراؑ کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن سمیت اشرف ممتاز آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ مظہر علوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیئر زیدی، زین رضوی، علی احمر زیدی، عارف رضا زیدی اور دیگر مذہبی وسماجی شخصیات نے کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button