اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بڑی کاروائی، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے دودہشتگردہلاک

مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت وقار اور نوید کے نام سے ہوئی

شیعت نیوز: خیبرپختونخوا پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی تحریک طالبان پاکستان کے دو خطرناک دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قاتل احسان اللہ احسان کا فرار، آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کےاہل خانہ کا احتجاج

میڈیا نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، دوبرس سے جبری لاپتہ شیعہ عزادار تابش عباس زیدی بازیاب، باحفاظت گھر پہنچ گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ تاحال جاری ہے، بکتربند گاڑی اور مزید نفری روانہ کر دی گئی، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت وقار اور نوید کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سردار قاسم سلیمانی اسلام کا قابل فخر سپہ سالار اور نظام ولایت کا وفادار تھا،قاضی نیاز نقوی

دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

آر پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے میں بھی مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button