اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہمسایہ و برادر ممالک پاکستان اورایران کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں، گورنر سندھ

ایران کے قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ 11 فروری کا دن تمام مسلمانوں کیلئے مسرت کا ہے

شیعت نیوز: گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہاکہ ایران اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی میدانوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمسایہ و برادر ممالک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی میں متعین قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقای احمدی محمدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ کاوش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے بہترین تعلقات قائم ہیں۔تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایران سے بجلی اور گیس کی فراہمی دونوں ممالک کے مفادمیں ہے،سید محمد علی حسینی

ایران کے قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ 11 فروری کا دن تمام مسلمانوں کیلئے مسرت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا کہ جب ایرانی عوام اسلامی انقلاب لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی تجارتی کمپنیاں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کاوش کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صوبہ سندھ سے بھی مستحکم تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ایران کے قونصل جنرل احمدی محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران ہر میدان و شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button