اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی انقلاب کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں،علامہ اقتدار نقوی

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو امریکی غلامی کی بجائےانقلاب اسلامی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت علی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں آنیوالے اسلامی انقلاب نے پورے خطے میں اسلامی تشخص کو اُجاگر کیا ہے،انقلاب اسلامی کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ آج یورپ سمیت استعمارانقلاب اسلامی  سے خوفزدہ ہے ، امریکہ ، اسرائیل اور اُس کے حواری مسلسل انقلاب اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن دوسری جانب اسلامی انقلاب روز بروز قوی اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان انقلاب اسلامی اس کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ، اسرائیل اور اُس کے اتحادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر جی بی اسمبلی کی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس، اجتماعی استعفے اور اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو امریکی غلامی کی بجائےانقلاب اسلامی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،انقلاب اسلامی غریبوں، مظلوموں اور کمزوروں کو طاقتور کرتا ہے جبکہ ظالموں،متکبروںاور فرعونوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، حسنین انصاری اور حسنین کربلائی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button