اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی دھمکی پرملائیشیانہ جانے والے حکمران ،محمد بن سلمان سے کشمیریوں کی حمایت میں بیان ہی لے لیں، صاحبزادہ حامدرضا

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نہ جا کر ہم نے مضبوط اسلامی بلاک بنانے کا موقع ضائع کیا۔محمد بن سلمان کی ایک کال سے حکومت اپنے فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے

شیعت نیوز: عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے کہاقاسم سلیمانی کا نام قیامت تک زندہ رہے گا۔ قاسم سلیمانی حریت کی وہ داستان تھا جس کی تاریخ قیامت تک پڑھائی جائے گی،خدا اور رسول ؐاور دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پر لیئے پھرنے والوں میں سے ایک شخص قاسم سلیمانی تھا۔قاسم سلیمانی کی آرزوشہادت کا حصول تھا جوپوری ہوگئی،قاسم سلیمانی ک فلسفہ تکفیر کے خلاف جذبہ جہاد کو جاری رکھنا تھا جو تاقیامت جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

صاحبزادہ حامدرضا نے کہاکہ فلسطین،لبنان،شام، روہنگیا، کشمیر سمیت پوری دنیا میں جاری بربریت میں کفار کے ساتھ عرب ممالک کا اہم کردار ہے۔داعش کے قیام سے لیکر آج تک اسے لوجسٹک سپورٹ اسرائیل اور سعودیہ عرب کی جانب سے ہی حاصل ہے ۔جنت البقیع اور مقدسات کی مسماری اس امر کی دلیل ہے کہ حرمین کو کسی اور سے خطرہ نہیں بلکہ اس کو اپنے حکمرانوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نہ جا کر ہم نے مضبوط اسلامی بلاک بنانے کا موقع ضائع کیا۔محمد بن سلمان کی ایک کال سے حکومت اپنے فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ ہمارے حکمران محمد بن سلمان سے کہیں کہ کشمیر ی مسلمان ماؤں بہنوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ایک مذہبی بیان ہی دے دے،انہوں نے کہا کہ اس قوم کا ہر بچہ قاسم سلیمانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہیدقاسم سیلمانی نے عالم اسلام کی سالمیت کی جنگ لڑی ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button