اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے، ایران نے عالمی دہشتگردی کیخلاف جاندارکرداراداکیا، ایازامیر

قاسم سلیمانی کے شہادت کے بعد ایران کےحوصلے اور طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امریکی بیس پر ایرانی حملے کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کےجانی نقصان نہ ہونے کا امریکی دعوی غیر حقیقی ہے

شیعت نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ایاز امیر نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کی کامیابی اور دہشت گرد گروہوں کی شکست میں ایران نے جاندار کردار ادا کیا۔ قاسم سلیمانی کے شہادت کے بعد ایران کےحوصلے اور طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امریکی بیس پر ایرانی حملے کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کےجانی نقصان نہ ہونے کا امریکی دعوی غیر حقیقی ہے۔حملے کے وقت بیس میں امریکی فوجی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

ایاز امیر نے کہا کہ طالبان نے ریاست کے خلاف جنگ کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں صرف مسلم ممالک ہی ہیں جنہیں شدید ترین نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ عسکری اعتبار سے حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔انہوں نے اسرائیل میں فلسطینی مسلمانوں کے دفاع کے لیے حماس کے کردار کی بھی تعریف کی۔

فلسطین فاونڈیشن کے رہنما صابرابومریم نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی کڑی ہے۔امریکہ ڈیل آف سنچری کی آڑ میں فلسطین کے وجود کو مٹانا چاہتا ہے۔امریکہ اور عالمی قوتوں کا یہ اقدام زمینی حقائق سے متصادم ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ریاست کے باسی اپنی جان سے زیادہ اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہیں۔فلسطین کے حوالے سے عماد مغنیہ اور یاسر عرفات ہم خیال و ہم نظریات تھے۔اسرائیل نے عماد مغنیہ کو شہید کر کے شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی راہ ہموار کی۔قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا مقصد "صدی کی ڈیل”کے منصوبے کو فعال رکھنے کے لیے مضبوط رکاوٹ کو راستے سے ہٹانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کوناکام بنانے کا عزم

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ مطالعات سیاسی کے رہنما سجاد بخاری نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف استعماری قوتوں کی عسکری منصوبہ بندی چاہے کتنی ہی منظم کیوں نہ ہو مقاومتی بلاک کو کمزور نہیں کر سکتی۔امریکہ کو قطعاًاندازہ نہیں تھا کہ عالم اسلام کے نڈر مجاہد قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کی اسے کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ مشرق وسطی میں مسلم کُش پالیسیوں کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ قاسم سلیمانی تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جس "صدی کی ڈیل” کے خواب دیکھ رہا اس کی تعبیر انتہائی گھناؤنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 9فروری نشتر پارک کااجتماع اسلام کی سربلندی اور کفر کی سرنگونی کا باعث ہوگا، محمد عباس

تنظیم اہل حرم کے رہنما علامہ گلزار نعیمی نے کہا کہ مشرق وسطی میں کوئی شیعہ سنی جنگ نہیں بلکہ اہل باطل کے خلاف اہل حق کا قیام ہے۔ باوقار قوم اسے کہتے ہیں جو غلط کو غلط کہنے کی اخلاقی جرات رکھتی ہو۔قاسم سلیمانی اس اعتبار سے امتیازی شناخت رکھتے تھے۔ عالم اسلام کے لیے ان کا کردار لائق تحسین ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button