اہم ترین خبریںدنیا

پینٹاگون عین الاسد پر نقصان کو چھپانے سے گریزکرے۔ امریکی پارلیمنٹ

شیعت نیوز:امریکی اراکین پارلیمنٹ نے وزارت جنگ پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق صداقت سے کام لے۔

ارنا نیوز کےمطابق دو امریکی سینیٹروں بیل پاس کِرِل اور ڈان بیکن نے وزارت جنگ پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے عراق میں امریکی اڈے عین الاسد پر ایران کے حملے میں جانی نقصان کے تعلق سے متضاد خبریں دینے کی مذمت کی اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پینٹاگون ایران کے میزائل حملے میں ہونے والے نقصان کو چھپانے سے گریزکرے۔

عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائلی حملے کے بعد امریکی حکام منجملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر جنگ مارک اسپر اور وزیر خارجہ مائک پومپئو نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایران کے میزائلی حملے میں کوئی بھی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا مگر کچھ عرصے بعد پینٹاگون نے امریکی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرنا شروع کیا اورآخری دو ہفتوں میں امریکی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون کے حوالے سے بالترتیب آٹھ، سولہ، چونتیس، پچاس اور چونسٹھ امریکی دہشت گرد فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ۔

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے مرکزعین الاسد پر اپنے میزائل حملے کے بعد سپاہ پاسداران نےاعلان کیا تھا کہ اس آپریشن میں امریکہ کے کم از کم اسی دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button