مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

06 فروری, 2020 02:30

شیعت نیوز:مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے اس حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفو ظ رہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پرواز کے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی۔تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔

3:56 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔