اہم ترین خبریںپاکستان

آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، زہرانقوی

بھارتی جارحیت کادنیا مشاھدہ کر رہی ہے لیکن امن اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

شیعت نیوز: محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےکہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی مظلوم ماؤں، بہنوں کی صداؤں کی گونج پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم یہ پیغام مظلوم کشمیری ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کو دینا چاہتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں آپ تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، 5فروری کو پاکستانی عوام گھروں سے باہر نکلیں اور کشمیری مظلومین کی حمایت میں ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں میں شرکت کے ذریعے دنیا کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا پیغام پہنچائے، بھارتی جارحیت کادنیا مشاھدہ کر رہی ہے لیکن امن اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

یہ خبرلازمی پڑھیں: مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، علامہ ساجدعلی نقوی

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کے بغیر ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ہونا بھارت کے جارحانہ اقدامات کشمیری مجاھدین کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔

یہ خبرلازمی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس سے مسلم امہ کی تقسیم کا سعودی خدشہ واضح غلط فہمی تھی، عمران خان

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق کا ہمیشہ سے بھرپور دفاع کرتی رہی ہے اور آگے بھی اس حمایت کو جاری رکھے گی ان کا مزید کہنا تھا بھارت نے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر قبضہ کرکے ظلمتوں کے نئے دور کا آغازکر رکھا ہے جس کی مثال موجودہ انسانی تاریخ میں نہیں ملتی دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینے والی طاقتیں حتی کہ بعض اسلامی ممالک کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ وہ اس بربریت میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ خبرلازمی پڑھیں: کشمیری عوام سے حق آزادی کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین پر قابض استعماری و سامراجی قوتیں دراصل انسانیت قدشمن قوتیں ہیں جو کہ عنقریب نابودی کے دہانے پر ہونگی، کشمیری و فلسطینی مجاھدین کی بے مثال قربانیاں اور شہادتیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور صبح آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button