اہم ترین خبریںپاکستان

ایس یو سی وفدکا حضرت علی ؑ کےحوالے سے غلط مواد کی اشاعت پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو سے احتجاج

علامہ سید ناظر عباس تقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان جامشورو کے اعلیٰ سطحی وفد کی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین آغا سہیل احمد سے ملاقات ہوئی

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان جامشورو کے اعلیٰ سطحی وفد کی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین آغا سہیل احمد سے ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کااجلاس، ٹرمپ کی ڈیل آف سینچری اورکشمیر پر ثالثی مسترد

ایس یو سی کے رہنماؤں کی جانب سے چھٹی جماعت کے نصاب میں حضرت علیؑ کی شہادت کے حوالے سے غلطی کی درستگی کی طرف توجہ دلائی گئی اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر احتجاج بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: دفاع صحابہ کے جھوٹے دعویدار ہی درحقیقت اصحاب رسولؐ کے حقیقی دشمن ہیں،علامہ قاضی نیاز

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین آغا سہیل احمد کی جانب سےوفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اس حوالے سے تصیح کا نوٹفکیشن فوری جاری کردیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: وکیل حق زہراؑ سیفی علی خان ایڈوکیٹ نے تکفیریوں کو سندھ ہائیکورٹ میں مناظرے کا چیلنج کردیا

وفد میں شیعہ علماء کونسل حیدر آباد ڈویژن کے صدر مولانا علی محمد شاکر ،ضلع جامشورو کے صدر مولانا علی بخش حسینی،ڈاکٹر برکت علی لغاری،سید امتیاز علی شاہ،سید ملازم حسین شاہ اورجعفریہ یوتھ جامشورو کے محسن علی کھوکر شامل تھے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے درمیان جی بی الیکشن میں اتحاد کےلئے اہم پیش رفت

یہ خبرلازمی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کراچی سینٹرل جیل میں شیعہ قیدیوں سے نارواء سلوک کا نوٹس لیں، ایس یو سی کا مطالبہ

 

متعلقہ مضامین

Back to top button