اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خائن حرمین شریفین نے اضافی ٹیکس لگا کر پاکستانی عازمین کیلئے حج مزید مہنگا کردیا

سعودی حکومت نے 2020ء کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کر دی ہے۔

شیعت نیوز: خائن حرمین شریفین نے پاکستانی عازمین کیلئے حج مزید مہنگا کردیا، عوام میں شدید غم وغصہ،تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی حکومت نے حجاج کرام پہ ایک اور ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے 2020ء کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کر دی ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی عازمین کو ویز5ہ اور انشورنس کی مد میں 16 ہزار سے زائد کی رقم اضافی ادا کرنا ہو گی۔ وزارت مذہبی امور نے یہ فیس و انشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ، وزارت توانائی کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں ڈالنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کیا تھا لیکن سعودی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے حکام سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں کہ حجاج کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1920میں برطانیہ دفع ہوجاؤ کے بعد اب2020میں امریکا دفع ہوجاؤ۔۔۔۔عراق کا فلک شگاف اعلان

خائن حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے عازمین حج پر اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد حج کی فیس میں اضافے کے بعد پاکستان سے اس برس حج پر جانے کے خواہش مند افراد میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ،حج کے خواہش مند پاکستانی عوام نے سعودی عیاش حکمرانوں سے اپنی عیاشیوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حج کی فیس میں اضافےکا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button