اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات وتعزیت

لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سوگوار ہیں

شیعت نیوز:  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہیدسردار مدافعینِ حرم جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی اورملت عزیز پاکستان کی جانب سے ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اور مرکزی جنرل سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سوگوار ہیں۔ امریکا کا شہید قاسم سلیمانی پر حملہ عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر واضح کردیا کہ ایران کے ساتھ جنگ پورے خطے کیلئے تباہی کا سبب ہوگی،عمران خان

ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکی حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ جس میں ان کےصاحبزادے، زوجہ اور صاحبزادی موجود تھیں نے پاکستان مذہبی قائدین کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قوم کے نام کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ عالم اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن ہے، اے پی سی،جعفریہ الائنس پاکستان کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے سکریٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی،شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، البصیرہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی، پاکستان ہدیتہ الہادی کے نائب سرپرست رضیت باللہ، جمعیت علماء اسلام کے طاہر حنیف نقشبندی اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے منتظم اعلی مقصود احمد سلفی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button