پاکستان

ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

وقار امین نے کئی شیعہ اسیروں کوفائرنگ جبکہ ایک اسیر کو زبح کرکے شہید کیا تھا

شیعت نیوز :ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر حملے کے دوران سفاک تکفیری دہشت گردوں نے جیل میں قید شیعہ اسیروں کو فائرنگ جبکہ ایک شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کر کے شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سکھر پولیس کی بڑی کاروائی،سانحہ خانپور کا ماسٹر مائنڈ تکفیری ملاں حسین بخش بروہی گرفتار

اطلاعات کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے سکھر میں کاروائی کرتے ہوئے ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور شیعہ اسیروں کو بے دردی سے شھید کرنے والے سفاک تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سکھر کے علاقے لنک روڈ پر چھاپہ مار کر ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل حملے میں ملوث انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔عرفان سموں کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت وقار امین کے نام سے ہوئی ہے، جوڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سکھر بڑی تباہی سے بچ گیا، وہابی دہشتگردتنظیم ٹی ٹی پی کا کمانڈرزین اللہ گرفتار

ایس ایس پی کا کہنا تھا تھا گرفتار دہشتگرد وقار امین ایف سی کا ملازم تھا،اس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیات کر لی تھی۔عرفان سموں نے بتایا کہ دہشتگرد وقار امین نے اپنے 100 سے دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ 2013ء میں ڈی آئی خان جیل پر حملہ کرکے تحریک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ سمیت دیگر دہشتگرد جہادی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد دہشتگردوں کو آزاد کرایا تھا۔وقار امین اور اس کے دیگر دہشتگرد ساتھیوں نے سینٹرل جیل میں قید شیعہ اسیروں کو ان کی بیرکوں سے نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید جبکہ ایک بیگناہ شیعہ اسیر کو مزاحمت پر انتہائی بیدردی سے زبح کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button