پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار تھے،علامہ باقر زیدی

پاکستان کے شیعہ و سنی عوام ملک و قوم کو امریکی مفادات کی بھینٹ نھیں چڑھنے دیں گے

شیعت نیوز : سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کے لہو کی برکت سے آج پوری ملت اسلامیہ متحد ہو کر عالمی سامراج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔پاکستان کے شیعہ و سنی عوام ملک و قوم کو امریکی مفادات کی بھینٹ نھیں چڑھنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں مسجد پر حملہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے،علامہ باقر زیدی

اطلاعات کے مطابق علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کی شجاعانہ شہادت سے عالم اسلام خصوصاً جنگ آزادی کشمیر و فلسطین کو ایک نئی ذندگی ملی ہے،انشاء اللہ بھارت اور اسرائیل عنقریب بدترین رسوائی کا سامنا کریں گے۔سولجر بازار میں شہید جنرل قاسم سلیمانی،شہید مجاہد ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے شیعہ و سنی مسلمانوں کے امریکہ مخالف مشترکہ احتجاجی مظاہروں نے یہ واضع پیغام دیا ہے کہ قاسم سلیمانی فقط ایران نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار تھے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ مخالف ریلی کے لاکھوں شرکاء نے امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا، علامہ عبدالخالق اسدی

انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے لہو کی برکت سے آج پوری ملت متحد ہو کر عالمی سامراج کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد کوئٹہ میں بھارتی و اسرائیلی ایماء پر دہشتگردی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جو کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button