عراق

عراق میں البلد میں امریکی ايئر بیس پر 8 راکٹوں سے حملہ

شیعت نیوزَعراق میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایئر بیس البلد پر 8 راکٹ داغے گئۓ ہیں جن کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق” البلد ایئر بیس” پر نامعلوم سمت سے 8 راکٹ داغے گئے ہیں، اس ایئربیس پر امریکی فوجی بھی مقیم تھے اور فضائی کارروائیوں کے لیے اس بیس کو استعمال کیا کرتے تھے۔

عراقی فوج نے کہا ہے کہ راکٹ حملوں میں 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 عراقی فضائیہ کے آفیسر اور 2 ایئرمین ہیں، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ایئربیس کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button