پاکستان

حسینی جوانوں کا خوف، امریکی قونصل خانے پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے

ملت جعفریہ کا کل لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر بھرپور احتجاج کرنے کا عزم

شیعت نیوز :حسینی جوانوں سے خوفزدہ امریکی قونصلر جنرل کے مطالبے پر آئی جی پنجاب نے پولیس کے 6 ہزار اہلکار امریکی قونصلیٹ پر تعینات کر دیئے ۔ملت جعفریہ کا کل لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر بھرپور احتجاج کرنے کے عزم کا اظہار۔

یہ بھی پڑھیں :تمام شیعہ تنظیمات کا 12 جنوری کو اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ لاہور مردہ باد امریکہ ریلی نکالنے کااعلان

اطلاعات کے مطابق لاہور کے حسینی جوانوں سے خوفزدہ امریکی قونصل جنرل نے آئی جی پنجاب سے امریکی قونصلیٹ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر امریکی قونصل خانے پر 6 ہزار پولیس اہکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ کے احتجاج سے خوفزدہ امریکی قونصلیٹ جنرل نے اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا

زرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے پر اتنی کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ دراصل کل 12 جنوری بروز اتوار پنجاب اسمبلی مال روڈ تا امریکن قونصلیٹ تک عظیم الشان ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی کے انعقاد کے موقع پر سیکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار لاکھوں کی تعداد میں شیعان حیدر کرار کی جانب سے کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کے بعد اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے اور لاہور کی امریکی قونصلر جنرل کیتھرین راڈیگیز نے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی تھی ملت جعفریہ کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے اور عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button