اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز کی فہرست میں مزیداضافہ، مولانا سید تلاوت حسین شیرازی اسلام آباد آتے ہوئے اغواء

اطلاعات کے مطابق مولانا سید تلاوت حسین شیرازی گورنمنٹ سکول اورکزئی خیبرپختونخوا میں عربی اسلامیات کے استاد ہیں ۔

شیعت نیوز: نئے سال کا سورج بھی شیعیان حیدرکرار ؑ کیلئے دکھ ، مصائب اور مشکلات کی کرنیں لیکر ہی طلوع ہوا۔ ایک اور شیعہ عالم دین ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ کوہاٹ سے اسلام آباد آتے ہوئے مولانا سید تلاوت شیرازی کوساتھیوں سمیت اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے قائدین کی کوئٹہ میں اہل سنت مکتب فکرکی مسجدمیں بم دھماکے کی پرزور مذمت

تفصیلات کے مطابق مولانا سید تلاوت شیرازی کو9جنوری بروز جمعرات کو سادہ کپڑوں میں ملبوس ویگو گاڑیوں میں سوار قانون نافذ کرنے والے قانون شکن عناصر نے اس وقت اغواءکیا جب وہ اپنے دوعزیزوں کے ہمراہ ایک کار میں کوہاٹ سے اسلام آباد کی جانب مصروف سفرہے ۔ اغواءکاروں نےکار کو مین اسلام آباد روڈ گمبٹ پولیس چوکی سے 300گزکےفاصلےپردن دھاڑے صبح 11 بجےروک کرمولانا تلاوت شیرازی اور ان کے دونوں ساتھیوں کواسلحے کے زورپر اپنے ہمراہ لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان میں نئے سال کا تحفہ پہلے روز ہی ایک اور شیعہ عالم دین اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ

ذرائع کے مطابق بعد ازاں رات 12بجے اغواکاروں نے مولانا سید تلاوت شیرازی کے دونوں مغوی ساتھیوں کو چھوڑ دیا لیکن مولانا تلاوت حسین شیرازی کا تاحال کچھ علم نہیں ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مولانا سید تلاوت حسین شیرازی گورنمنٹ سکول اورکزئی خیبرپختونخوا میں عربی اسلامیات کے استاد ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، مزید 2 شیعہ جوان گھروں سے اغواء

واضح رہے کہ ،نو دن قبل یکم جنوری کوبھی اسی اورکزئی کے ایک اور مولانا جناب خضراحمدکوبھی اسلام (پولیس تھانےسے 500 میٹرکےفاصلے) سے اٹھاگیاتھا جوکہ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ نئے سال 2020کے آغاز کو فقط ابھی دس روز ہی گذرے ہیں اور کراچی اور اسلام آباد سے تاحال 5 شیعہ جوان اور علماءلاپتہ کردیئے گئے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان شیعہ افرادکو اٹھانےوالےیااغواکار کتنے طاقتورہیں جنکےسامنے پولیس وحکومت بھی بےبس دکھائی دیتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button