جنرل قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ کوداعشی درندوں سےنجات دلائی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ فرعون کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ فقط ایک ہی حکومت ایران وقت کے فرعون سے ٹکر لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی والد کے قرض اُتارنے میں مدد کیلئے 13 سال کی عمر میں پڑھائی کیساتھ کام کرنا شروع کیا۔ پھر سپاہ ِ پاسداران میں شامل ہو گئے۔ اسلامی حکومت کیخلاف کردوں کی بغاوت کو کچلا، دنیا کی اسلامی تحریکوں کیساتھ تعاون کیلئے القدس بریگیڈ تشکیل دی۔ 8 ممالک میں اسلامی تحریکوں اور مظلوموں کی مدد کیلئے کام کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی نے عراق، شام، لبنان اور افغانستان سمیت اسلامی ممالک کا تحفظ کیا، علامہ ناظر تقوی
قبل ازیں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں عراق میں امریکی دہشتگردی کیخلاف مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس حوالے سے خطبات جمعہ میں عراق میں امریکی جارحیت کی مذمت کی گئی، شہدا کیلئے قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کو ختم کیا، فلسطین کی حماس کو اتنا طاقتور بنایا کہ اسرائیل اِس سے خوف کھانے لگا۔ یمن کے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا۔ وہ ایران میں رہبر کے بعد سب سے بڑی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ جنرل سلیمانی کی شہادت پر مسلمان ملکوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے علامہ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے تقاریر میں “ایاک نعبد” پڑھنے کا تقاضا ہے کہ سوائے خدا کے کسی ڈریں اورنہ ہی کسی کے پاس پیسے کیلئے جائیں۔ ریاست مدینہ کے قیام کیلئے وہ ایران کا نمونہ سامنے رکھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سوا کسی بھی حکومتی عہدیدار نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت تک نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاقہ کی قبائلی روایات کا لحاظ رکھتے ہوئے ہی اتنے بڑے سانحہ پر تعزیت کرتے۔ نماز جمعہ کے بعد جامعہ المنتظر سے علامہ سید نیاز حسین نقوی کی قیادت میں امریکی دہشتگردی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علما، طلباء کے علاوہ نمازیوں کی کثیر تعداد، خواتین اور دینی مدارس کی طالبات اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء امریکی حکومت کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ ریلی سے خطاب میں علامہ محمد افضل حیدری نے سانحہ بغداد ایئرپورٹ کو حد درجہ سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران، سعودی تعلقات کی بہتری کیلئے عراق گئے تھے، وہ ایک عظیم مجاہد تھے، جنہوں نے مسلمانوں کو زندہ جلانے اور ان کی کھالیں اتارنے والے داعشی درندوں سے نجات دلائی۔ یہ عظیم مجاہد شوقِ شہادت میں جہاد کرتا رہا ظالم طاقتوں اور گروہوں سے مقابلہ کی وجہ سے انہیں اپنی شہادت کا یقین بھی تھا اور خواہش بھی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ انہیں اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کیلئے شہادت کی دعا دی تھی۔ جیسا کہ امیر المومنین حضرت علی ؑ نے حضرت مالک اشتر کو شہادت کی دعا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قبلہ اوّل کی بازیابی سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔فلسطینی تنظیم
ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم مجاہد کا اخلاص تھا کہ ایران و عراق کے مقدس مقامات اور کئی شہروں میں لاکھوں افراد ان کے جنازہ میں شریک ہوئے۔ اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے طاقتور دشمن کے خلاف جوابی اقدام میں دیگر مسلمان حکومتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ کسی ظالم و طاقتو ر دشمن کے مقابلہ کیلئے ایٹمی طاقت ہونا لازم نہیں بلکہ شجاعت و غیرت سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ مولانا ملک محمد باقر گھلو نے اپنے خطاب میں کہا امریکی مظالم کا دور ختم ہونے والا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے مقامات مقدسہ کی حفاظت کا جذبہ ختم نہیں ہوگا بلکہ اگر امریکہ یا کسی دوسری طاقت نے مکہ مدینہ، کربلاء، نجف اور ایران کے مقدس مقامات کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو ہر گھر سے قاسم سلیمانی نکلیں گے اور ان مقامات کا دفاع کریں گے۔







